Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
59 - 84
جواب: جی نہیں، ایسی صورت میں یہ پانی مدرَسے کے وَقف کا پانی نہیں کہلائے گا ۔ ہاں مدرَسے کی اپنی جُداگانہ ٹنکی میں جمع شُدہ پانی مدرَسے کیلئے وَقف کا پانی شمار ہو گا۔
مسجِد کی اشیاء مدرَسے میں استِعمال کرناکیسا؟
سُوال: اگرمسجِد اور مدرَسے کی عمارت ساتھ ساتھ ہو توایسی صورت میں مسجِدکی دریاں ، رحل، قراٰنِ پاک وغیرہ مدرَسے میں اور مدرَسے کی اِسی طرح کی اشیاء مسجِد میں استعمال کی جا سکتی ہیں یا نہیں؟
جواب: نہیں کر سکتے۔جوچیزیں مدرَسے کے طَلَبہ کیلئے کسی نے وَقف کیں وہ طَلَبہ ہی کام میں لائیں اور جو مسجِد میں نَمازیوں کیلئے وقف کی گئیں وہ مسجِد کے نَمازی ہی استعمال کریں ۔ ہاں طَلَبہ بھی اگر مسجِد ہی میں آ کر وہاں کے قراٰنِ پاک میں سے تلاوت کریں تو کوئی حرج نہیں۔ تاہم ان پر اپنا نام وپتا نیز سبق وغیرہ کیلئے قلم سے نشانات نہیں لگا سکتے۔البتّہ وہ مدارس جن کی الگ سے کوئی حیثیت نہیں ہوتی اور وہ مسجِد ہی کی عمارت میں ایک طرف مخصوص جگہ پر قائم ہوتے ہیں جنہیں ''مسجد کا مدرَسہ'' بھی کہا جاتاہے ۔ ان میں اگر مدرَسے کی کوئی شے مسجد میں لے جاکر استعمال کی جائے تو حَرَج نہیں کیونکہ عُرفاً ایسی جگہوں کیلئے فرق نہیں کیاجاتا اور استِعمال میں بھی عُرف یہی ہوتاہے۔
جواب: نہیں کر سکتے۔جوچیزیں مدرَسے کے طَلَبہ کیلئے کسی نے وَقف کیں وہ طَلَبہ ہی کام میں لائیں اور جو مسجِد میں نَمازیوں کیلئے وقف کی گئیں وہ مسجِد کے نَمازی ہی استعمال کریں ۔ ہاں طَلَبہ بھی اگر مسجِد ہی میں آ کر وہاں کے قراٰنِ پاک میں سے تلاوت کریں تو کوئی حرج نہیں۔ تاہم ان پر اپنا نام وپتا نیز سبق وغیرہ کیلئے قلم سے نشانات نہیں لگا سکتے۔البتّہ وہ مدارس جن کی الگ سے کوئی حیثیت نہیں ہوتی اور وہ مسجِد ہی کی عمارت میں ایک طرف مخصوص جگہ پر قائم ہوتے ہیں جنہیں ''مسجد کا مدرَسہ'' بھی کہا جاتاہے ۔ ان میں اگر مدرَسے کی کوئی شے مسجد میں لے جاکر استعمال کی جائے تو حَرَج
Flag Counter