جواب: طَلَبہ کو دئیے گئے کمبل طَلَبہ کے علاوہ اساتِذہ ، عملہ، اورمہمان استعمال کر سکتے ہیں۔ان کے سِوا مَدَنی قافِلے والے یا عام مسلمان استِعمال نہیں کر سکتے۔ ہاں دینے والے نے دینے سے قَبل صراحت کردی ہو یعنی واضِح الفاظ میں کہہ دیاہوکہ مَدَنی قافلے والے بلکہ ہر مسلمان کو استِعمال کرنے کا اختیار ہے تو کر سکتے ہیں۔
مسجِد کے کُولر کا ٹھنڈا پانی گھر لے جانا
سُوال:اپنی دکان پر یا گھرمیں پینے کیلئے مسجِد یامدرَسے کے کولر سے ٹھنڈا پانی بھر کر لے جانا کیسا؟ اگرمُؤَذِّن صاحِب سے اِجازت لے لی ہوتو ؟
جواب: ناجائز ہے۔ مُؤَذِّن ،خادِم یا امام بلکہ مُتَوَلّی بھی چندے کی ان چیزوں کو خلافِ شریعت استِعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔