Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
56 - 84
بھی نہیں لے سکتے کہ چلو ابھی لے لیتے ہیں ، پیسے دیدیں گے یا جتنا لیا ہے اُس سے زیادہ دے دیں گے۔ ضِمناً عرض ہے کہ یہ اِحتیاط ہر جگہ لازِمی ہے کہ فِنائے مسجِد بلکہ خارجِ مسجِد میں بھی ایسی جگہ پکائیں جہاں سے مسجِد کے اندر دھواں یابدبو وغیرہ داخِل نہ ہو۔کھانا کھانے یادھونے پکانے وغیرہ میں وہاں کی دری یا فرش وغیرہ بالکل آلودہ نہ ہو اِس کا خیال رکھنا ضَروری ہے۔
قافِلے والوں کا فِنائے مسجِد میں کھانا پکانا
سُوال: کیا مَدَنی قافلے والوں کا فِنائے مسجِد میں کھانا پکانا جائز ہے؟
جواب: مسجد کو بدبودار چیزوں سے بچانا واجب ہے اگر فنائے مسجد میں کھانا پکانے کے باوجودمسجِد کو(مَثَلاً ماچس کی تیلی جلنے پر اڑنے والی بدبُو ،کچّے گوشت، کچّے لہسن وپیاز وغیرہ کی) بدبو سے بچایا جاسکتا ہو توجائز ہے ۔(1) البتّہ اوپر دیے گئے جواب میں مذکور احتیاطیں ضَرور ملحوظ رہیں ۔
کیا مدنی قافلے والے جامعۃ المدینہ کا کھانا کھا سکتے ہیں؟
سُوال: مَدَنی قافلے کے مسافِردعوتِ اسلامی کے جامِعۃ المدینہ یا کسی بھی مدرَسے
Flag Counter