قافلے والوں کامدرَسے کے مَطبَخ سے کھانا پکانا
سُوال: اگر جامعۃ المدینہ سے مُلحِقہ مسجد میں مَدَنی قافِلہ قیام کرے اورشُرکائے قافِلہ جامِعۃ المدینہ کے مَطبخ( مَطْ۔بَخ،یعنی باورچی خانے) میں اپنا کھانا پکا لیں تو جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔ کیوں کہ گیس کا بِل، ماچس، برتن وغیرہ سب پر چندے کی رقم صَرف کی جاتی ہے۔ بعض اَوقات ایسا بھی ہو تا ہو گا کہ لوگ جامِعۃ المدینہ کیلئے برتن وغیرہ وَقف کر دیتے ہوں گے۔ ایسی صورت میں بھی باہَر والوں کو استعمال کی شرعاً اجازت نہیں ہو سکتی۔مَدَنی قافلے والوں کیلئے ضَروری ہے کہ اپنے چولھے برتن وغیرہ کی ترکیب رکھیں، نمک بھی کم پڑنے کی صورت میں مدرَسے سے نہ لیں۔ یہ بھی ذہن میں رہے کہ یوں کہہ کر