جواب: عام مسلمانوں کو پیش کر دیا جائے ۔ بے وقت دیا جانے والا کھانا عُمُوماً وہ ہوتا ہے جو تقاریب میں بچ جاتا ہے،ضائِع ہونے کے خوف سے لوگ مدرَسے وغیرہ میں بھجوادیتے ہیں ،غالِباً یہاں مقصود طَلَبہ کی خدمت نہیں ہوتی، ذِہن یہ ہوتا ہے کہ کسی کے بھی کام آجائے ۔ اِس طرح کا کھانا بارہا مدارِس میں بھی ضائِع ہوجاتا ہو گا۔ مدرَسے والوں کو چاہئے کہ ضَرورت نہ ہونے کی صورت میں قبول نہ فرمائیں اگر قبول کر ہی لیا تو اپنی ذمّے داری نبھائیں اور اسے ضائِع ہونے سے بچائیں اور ثواب کمائیں،ممکِن ہوتو فِرِج میں رکھ دیں اور دوسرے دن کام میں لائیں ۔اِحتیاط اسی میں ہے کہ کھانا وُصول کرتے وقت کھانے کے مالک سے طَلَبہ کو کھلانے کی قید ہٹوا کر ہر ایک کو کھلانے ،بانٹنے وغیرہ کا