Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
53 - 84
شخصیّات کے ساتھ آئے ہوؤں میں سے نہیں ) ہے تو بصورتِ جَہالت بھی گنہگار ہوگاکہ اس طرح کے مسائل جاننا ضَروری ہیں۔
غیرِ حقدار کو کھانا نہ دینا واجِب ہے
سُوال: اگرکھانا تقسیم کرتے وقت غیرِمستحق کو دیکھ لیا تو اِس کومَنع کرنا واجِب ہو گا یا نہیں؟ اگرمَنع نہیں کیا اور لاعلمی یا جَہالت کی وجہ سے کوئی شخص طَلَبہ کا کھانا کھانے میں مبتلا ہوا ، کیا بانٹنے والا بھی گنہگار اور تاوان کا سزاوار ہو گا؟
جواب:اگر غیرِمستحق کو دیکھ لیا اور اس کا غیرِمستِحق ہونا بھی جانتا ہے تو اُسے کھانانہ دینا واجِب ہے، دے گا تو گنہگار اور تاوان کا سزاوار ہوگا۔ ہاں سب مل کرتھال میں کھا رہے ہیں اور اس (بانٹنے والے )نے اپنی طرف سے مُستَحِقین کو دیا اور غیرِ مستحق کو دینے کی نیَّت نہیں اورمَنع پر قدرت بھی نہیں تو دینے والا گنہگار نہیں ہوگا۔اگر مَنْع کرنے پر قادِر ہو اور مُرُوَّت میں مَنْع نہ کرے تو گنہگار ہوگا۔ مَنع کرنے کیلئے مَوعِظَۂ حَسَنہ سے کام لے یعنی کوئی عمدہ انداز اختیار کرے مَثَلاً اُس کے کان میں نرمی سے کہدے یا مسئلہ لکھ کر پیش کردے تا کہ کسی قسم کی بد مزگی پیدا نہ ہو۔اگر بار بار غیر حقدار شریک ہو جاتے ہوں تو یوں لکھ کراپنے پاس رکھ لے اور دکھا دیا کرے:''انتہائی لَجاجت کے ساتھ مَدَنی اِلتجاء ہے آپ مجھ سے ہرگز ناراض نہ ہوں حکمِ
Flag Counter