Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
51 - 84
''يہ  کون ہيں؟ ''تو انہوں نے بتایا:''يہ  سود کھانے والے ہيں۔''
             (سُنَن ابن ماجہ ج3 ص72 حدیث 2273)
    مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں:آج اگر ایک معمولی کیڑا پیٹ میں پیدا ہوجائے تو تندُرُستی بگڑ جاتی ہے، آدَمی بیقرار ہو جاتا ہے تو سمجھ لو کہ جب اُس کاپیٹ سانپوں بچھوؤں سے بھر جائے تو اُس کی تکلیف وبیقراری کا کیا حال ہو گا! رب(عزوجل) کی پناہ۔ (مِراۃُ المَناجِیح ج4 ص259)
مدرَسے میں آنے والے مہمانوں کی خاطر تواضُع
سُوال:دعوتِ اسلامی کے جامعۃُ المدینہ میں مہمان آتے ہیں ، اُن کی خیر خواہی یعنی کھانا اور چائے پانی وغیرہ جامعۃ المدینہ کے چندے سے کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: کوئی سابھی دینی مدرسہ ہو سب کیلئے یہ مسئلہ ہے کہ جتناعرف جاری ہو اُتنی مہمان نوازی کر سکتے ہیں مگر واقِعی مہمان ہونے چا ہئیں جیسا کہ عُلَماء ومَشائخ  کرام اور شخصیاّت دعوتِ اسلامی کے مختلف جامعۃُ المدینہ کے دَورے پر تشریف لاتے ہیں۔ ان حضرات کی ان کے ساتھ خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے رفقا سمیت خیرخواہی(خاطر تواضُع ) کر سکتے ہیں ۔
Flag Counter