| چندے کے بارے میں سوال وجواب |
المقدَّس)لے گئے، پھر ہم آگے چل دئيے يہاں تک کہ ہم ایک خون کی نہر پر پہنچے جس کے اندر ايک شخص کھڑا ہوا تھا،اورنَہَر کے کَنارے پر دوسراشخص کھڑا تھا جس کے سامنے پتھَّر رکھے ہوئے تھے، نَہَر ميں موجود شخص جب بھی باہَر نکلنے کا ارادہ کرتا تو کَنارے پر کھڑا شخص ايک پتھَّر اس کے منہ پر مار کر اسے اس کی جگہ لوٹا ديتا، اسی طرح ہوتا رہا کہ جب بھی وہ (نہر والا)شخص کَنارے پر آنے کا ارادہ کرتا تو دوسراشخص اُس کے منہ پر پتھَّر مار کر اسے وا پَس لوٹا ديتا، ميں نے پوچھا:''يہ نَہَر ميں کون ہے۔'' جواب ملا: ''يہ سود کھانے والا ہے۔''
(2) گویا ماں کے ساتھ زِنا
خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:'' سُود،72 گناہوں کا مجموعہ ہے، ان ميں سب سے ہلکا اِس طرح ہےجيسے آدمی اپنی ماں سے زِناکرے اور سب سے بڑھ کر زيادتی کسی مسلمان کی بے عزَّتی کرنا ہے ۔ ''
(3)پیٹ میں سانپ
حُضُورنبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا ارشادِ عبرت بُنیادہے: معراج کی رات میرا گزر کچھ ایسے لوگوں پر ہوا جن کے پيٹ گھروں کی طرح تھے جن ميں سانپ تھے جوپیٹوں کے باہر سے بھی نظر آرہے تھے، ميں نے جبرئيل (علیہ السلام) سے دریافت فرمایا: