جواب: ایسی صورت میں بھی اگر بینک سے سود لیں گے تو گنہگار ہوں گے ۔ سیونگ اَکاؤنٹ(SAVING ACCOUNT) کُھلوانا ہی جائز نہیں کیوں کہ اس پر سُود بنتا ہے۔ عُلَماءِ کرام سیوِنگ اکاؤنٹ کھلوانے سے منع فرماتے ہیں ہاں کرنٹ اَکاؤنٹ (CURRENT ACCOUNT) کُھلوانے کی اجازت دیتے ہیں کیوں کہ اِس میں سود نہیں بنتا۔ یاد رکھئے!شریعت میں سُود حرامِ قَطعی ہے،سُود لینے والا، دینے والا، اس کی گواہی دینے والا، اِس کا کاغذ لکھنے والا سبھی گنہگار اور عذابِ نار کے حقدار ہیں سود کی مَذَمَّت پر تین عبرتناک روایات پڑھئے اور خوفِ خداوندی عزوجل سے لرزیئے: