Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
43 - 84
ہیں ان کا مُطالَعہ کیا جائے۔ نیز یہی کتاب:''چندے کے بارے میں سوال جواب '' پڑھنے کی اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو سخت تاکید کیجئے، وَقت مخصوص کر کے اِس کتاب کے درس کا سلسلہ فرمایئے ، جو مسئلہ سمجھ میں نہ آئے اُسے اپنی اٹکل سے حل کرنے کی بھول کرنے کے بجائے عُلَمائے اہلسنّت سے رُجوع کیجئے۔ سمجھنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ اِس کتاب سے مطلوبہ'' سُوال جواب'' عالم صاحِب کو دکھا کر رہنمائی کی درخواست کیجئے۔ ضِمناً مشورہ ہے کہ عُلَمائے کرام کی خدمت میں بصد نِیاز یہ کتاب نَذر کر کے اُن کی دُعائیں لیجئے ۔ اگر دعوتِ اسلامی کی ہر ذَیلی سَطح کا ذِمّے دار اسلامی بھائی(اور اسلامی بہن ) اپنی اور اپنے اپنے ماتَحتوں کی تربیّت کا بِیڑا اُٹھا لے تو اِن شاءَ اللہ عزوجل لاکھوں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تربیّت ہو جائے گی ۔ اِس سلسلے میں اوپر سطح کے ذِمّے دار وں کومل کر'' مَدَنی تحریک'' چلانی ہوگی۔
چندہ ذاتی اَکاؤنٹ میں جَمْعْ کروانا کیسا؟
سُوال:کسی نے مدرَسے کے چندے کی رقم اپنی ذاتی رقم میں اِس طرح ملا دی کہ ایک ہی طرح کے سب نوٹ آپس میں مل گئے اور مقصد یہ تھا کہ جب ضَرورت پڑے گی نکال کر مدرَسے پر خرچ کردوں گا۔ اُس کیلئے کیاحکم ہے ؟
Flag Counter