جواب: امانت کا مال اگر اچّھی طرح سنبھال کر رکھا اور ضائِع ہو گیا تو تاوان نہیں ورنہ ہے۔میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن کی خدمتِ سراپا عظمت میں عرض کی گئی: مُتَوَلّیٔ وَقف کے مَسکَن (یعنی مکان) و صندوق سے مالِ وَقف چوری ہوگیا تاوان لازِم ہے یا نہیں؟الجواب: اگرمُتَوَلّی نے کوئی بے اِحتِیاطی نہ کی تو اُس پر تاوان نہیں، اگر وہ قَسَم کھا لے گا تو اُس کی بات مان لی جائیگی اور اگر بے اِحتِیاطی کی مَثَلاً صندوق کُھلا چھوڑدیا، غیر محفوظ جگہ رکھا تو اس پر تاوان ہے۔ ( مُلَخَّصاً فتاوٰی رضویہ ج 16 ص 569،570)