| چندے کے بارے میں سوال وجواب |
سے کچھ رقم بچ جائے تو کیا اُس بچی ہوئی رقم کے دوسرے مَصَرف میں استِعمال کے بارے میں ایک ایک سے اجازت لینی پڑ ے گی ؟
جواب:جی ہاں ۔فَقَط بعض کی اِجازت کافی نہ ہوگی ،سب سے اجازت مل گئی فَبِہا (یعنی مُراد حاصل)، ورنہ جتنوں سے اجازت لی اُن ہی کے حصّے میں تصرُّف کرنا جائز ہوگا۔
12اَفراد سے لیا ہوا چندہ بچ گیا تو۔۔۔۔؟
سُوال: مدرَسے میں ٹھنڈے پانی کا کُولر لگانے کیلئے 12افراد سے ایک ایک ہزار روپے حاصِل کئے اور ان میں سے چار ہزار بچ گئے۔ان بَقِیَّہ چار ہزار کے مدرَسے کیلئے تھال خریدنے کا ذِہن بنا توکیا اب بھی 12افراد سے اجازت لینی ضَروری ہوگی یا چار کی اجازت کافی ہے؟
جواب: اگر رقم اِس طرح ملادی تھی کہ کسی کے نوٹوں وغیرہ کی شَناخت نہ رہی تھی تب تو 12افراد سے اجازت لینی ہوگی اور اگر رقم جُدا جُدا رکھی تھی یا مِلادی تھی مگر شناخت باقی تھی یا نوٹوں پر نشان لگادئیے تھے اور معلوم ہے کہ بَقِیَّہ چار ہزار فُلاں فُلاں چار4 افراد کے بچ رہے ہیں تو صِرف اُن چار4 افراد کی اجازت کافی ہوگی۔میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن باقی بچ جانے والے چندے کے