Brailvi Books

چندے کے بارے میں سوال وجواب
21 - 84
مواقِع پر اور رَمَضانُ المبارَک میں چَراغاں ہوتا ہے اور اُس میں مسجِد ہی کا چندہ استِعمال کیا جاتا ہے۔ عافِیّت اِسی میں ہے کہ چَراغاں وغیرہ کے لئے الگ سے چندہ کیا جائے ،جتنا چندہ ہوجائے اُسی سے چَراغاں کر لیا جائے اور چَراغاں میں جو کچھ بجلی خرچ ہوئی اُس کے پیسے بھی اُسی سے ادا کئے جائیں۔
اجتِماع کا چندہ بچ گیا تو کیا کرے؟
سُوال:دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع کیلئے جو چندہ کیا تھا ،وہ بچ گیا تو کیا کریں ؟کیا مسجِدیامدرَسے میں یا اپنے تنظیمی حلقے کیلئے دریاں وغیرہ خریدنے میں اُسے خرچ کرسکتے ہیں؟
جواب: اجتِماع، جلسہ،نعت خوانی، جشنِ ولادت کی سجاوٹ ،اَعراسِ بزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المبین اورگیارھویں شریف کی نیاز وغیرہ کیلئے لیا ہوا چندہ بچ جانے کی صُورت میں چندہ دینے والے اگر معلوم ہوں توبچی ہوئی رقم اُنہیں کو لوٹانی ضَروری ہے،اُن کی اجازت کے بِغیر کسی دوسرے مَصرف میں استِعمال کرنا جائز نہیں اور اگر معلوم نہ ہوں تو جس کام کے لئے چندہ دینے والوں نے دیاتھا اسی میں صَرف کریں (مَثَلاً سنّتوں بھرے اجتماع کے لئے دیا تھا تو کسی دوسرے سنّتوں بھرے اجتماع پر خرچ کریں)اگر اس طرح کا
Flag Counter