| چندے کے بارے میں سوال وجواب |
سُوال: مسجِد کے نام پر کیا ہوا چندہ گیارہویں شریف کی نیاز کے کھانے پر صَرف کرسکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب:اگر کسی مسجد کا قدیم سے عُرف چلتا آرہا ہے تو گیارہویں شریف اُس مسجد کے چندے سے کرسکتے ہیں ورنہ نہیں کرسکتے ۔چندے کا اُصول یہ ہے کہ جس مَدّ(یعنی عُنوان) میں وُصول کیااُس کے علاوہ کسی اور مَدّ میں استِعمال کرنا گناہ ہے ۔
مسجِد کے چندے سے چَراغاں
سُوال:مسجِد کے چندے کی رقم سے مسجِد پر جشنِ ولادت کے دِنوں میں چَراغاں کرنا کیسا؟
جواب: اگر چندہ دینے والوں کی صَراحۃ ًیا دَلالۃًاجازت ہو تو کرسکتے ہیں ورنہ نہیں ۔صَراحۃً سے مُراد یہ ہے کہ مسجِد کے لئے چندہ لیتے وقت کہدیا کہ ہم آپ کے چندے سے جشنِ ولادت اور گیارھویں شریف، شبِ براءَ ت وغیرہ بڑی راتوں کے مواقِع پرنیز رَمَضانُ المبارَک میں مسجِد میں روشنی بھی کریں گے اور اُس نے اجازت دیدی ۔ دَلَالۃً یہ ہے کہ چندہ دینے والے کو معلوم ہے کہ اِس مسجِد پر جشنِ ولادت اور دیگر بڑی راتوں کے