ہیں ،لہٰذا زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے ہمیں بھی دعوتِ اسلامی اور بانیٔ دعوتِ اسلامی کے دامن سے وابستہ ہو جانا چاہئے اور مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘کے تحت مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔اِنْ شآء اللہ ہمیں بھی ڈھیروں ڈھیر برکتیں حاصل ہوں گی۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{2} سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ سے بُلاوا آگیا
ٹھینگ موڑ (قصور،پنجاب) کے علاقے اِلٰہ آباد کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تو تھا لیکن مدنی کاموں کے سلسلے میں سستی کا شکار تھا۔حسنِ اتفاق سے محرم الحرام ۱۴۳۱ ھ بمطابق جنوری 2010 ء کو دعوتِ اسلامی کے ڈویژن مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا ،جب انہیں میری مدنی کاموں میں عدم دلچسپی کا علم ہوا تو انفرادی کوشش کرتے ہوئے نہ صرف مدنی کام کرنے کا ذہن دیا بلکہ صدائے مدینہ کی پابندی کرنے کی ترغیب بھی دلائی (مسلمانوں کی خیر خواہی کرتے ہوئے انہیں نمازِ فجر کے لئے جگانے کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ’’صدائے مدینہ لگانا‘‘ کہتے ہیں ) نیز اس ضمن میں انہوں نے