Brailvi Books

چمکدار کفن
7 - 32
 کفن بالکل نیا لگ رہا تھا حالانکہ شدید بارشوں کے بعد سے تقریباً ڈھائی ماہ تک میّت اور کفن پر منوں مٹی پڑی رہی تھی اس کے باوجود کفن میں صرف تھوڑا سا میلاپن تھا جو مٹی لگنے سے نظر آتا ہے لیکن کپڑے کا نیا پن اور چمک برقرار تھی۔ کفن کے اندر کا کچھ حصہ مٹی صاف کرتے ہوئے الٹ گیا تودیکھا کہ کفن اندر سے بالکل سفید اور چمکدار تھا۔ تدفین کے وقت عرقِ گلاب کی جگہ عِطرڈالا گیا تھا مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ تدفین کے وقت کفن پر عطر کی شیشی انڈیلی گئی تھی جس سے سینے کے اوپر ایک جگہ عطر زیادہ گرگیا تھا اس عطرکا دھبّا ابھی تک برقرار تھا۔ اس روح پر ور منظر کو دیکھ کر ایمان تازہ ہوگیا اور میرے دل میں دعوتِ اسلامی اور بانیٔ دعوتِ اسلامی یعنی امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مزید محبت گھر کر گئی ۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ والوں سے نسبت قائم کرنا دارین کی سعادتوں کے حصول کا ذریعہ ہے جیسا کہ اس مد نی بہار میں سنّتوں کے عامل، ولیٔ کامل شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے پیروں کے پیر، روشن ضمیر، شیخ عبد القادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ الرَّبَّانِی کا مرید ہونے والے کی ایمان افروز وفات اور بعد وفات طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کے جسم وکفن کے سلامت ہونے کی مدنی بہار ظاہر ہوئی ،اس طرح کی ایک نہیں بلکہ متعددبہاریں