rلغویات سے زبان نہ صرف محفوظ ہوجاتی ہے بلکہ اس پر خالق کائناتعَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمْ کا مبارک ذکر جاری ہوجاتا ہے ۔ اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو بکثرت اپنا اور اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمکا ذکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
ٓٓٓٓ{9} اِدھر اذان ہوئی اُدھر روح چلی
سرجانی ٹاؤن (باب المدینہ کراچی) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے پہلے ہمارے تمام گھر والے بدعملی کی گھاٹیوں میں محصور تھے۔خوفِ خدا نہ ہی شرم نبی بس قبر وآخرت کو فراموش کیے لذّات دنیا میں منہمک تھے۔ جہالت کا تو یہ عالَم تھا کہ ہمیں مسلک حق اہلسنّت و جماعت کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابرتھی۔ یہی وجہ تھی کہ بدمذہبوں کے ساتھ بھی میرا اٹھنا بیٹھنا تھا۔ ہماری والدہ کا معمول تھا کہ وہ کبھی کبھار فاتحہ کا اہتمام کرتیں ایک دفعہ میں نے پوچھا کہ امی جان آپ کس کی نیاز دلاتی ہیں ؟ تو انہوں نے بتایا بیٹا مجھے تو صرف یہ پتا ہے کہ کوئی بڑے پیر صاحب ہیں ان کے ایصالِ ثواب کے لیے نیاز دلاتی ہوں۔الغرض یوں ہی زندگی کے لمحات بسر