Brailvi Books

چمکدار کفن
24 - 32
مبارک میں ایک کتاب ہے جس سے آپ کچھ پڑھ رہے ہیں۔میں یہ ایمان افروز منظر دیکھ کر حیران وششدر رہ گیا کہ باپا جان اچانک یہاں کیسے تشریف لے آئے؟ میں ابھی اسی سوچ میں گم تھا کہ امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ میری آنکھوں سے اوجھل ہوگئے۔ یہ ایمان افروز منظر دیکھ کر میرے دل میں مرشد کریم کی محبت وعقیدت میں مزید اضافہ ہوگیا اور جب یہ منظر میں نے دیگر اسلامی بھائیوں کو بتایا تو سب بہت خوش ہوئے اور عمیر عطاری کی قسمت پر رشک کرنے لگے۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ مدنی ماحول کی کس قدر برکتیں ہیں ، اس نازک وقت میں جب کوئی چند لمحے بھی قبر پر رکنے کے لئے تیار نہیں ہوتا اس وقت بھی دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی گھنٹوں قبر کے قریب ذکرو درود اور نعتِ مصطفی کے ذریعے ایصالِ ثواب کر کے اپنے اسلامی بھائی کی کامیابی کا سامان کرتے ہیں۔ اس مدنی بہار سے ایک مدنی پھول یہ بھی ملا کہ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول کی صحبت اختیار کرنی چاہئے کہ نیک بندوں کی صحبت یقیناً کامیابی کا سبب ہے ۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!			صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد