Brailvi Books

چمکدار کفن
23 - 32
  دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی بنائی ہوئی اس پیاری پیاری تحریک دعوتِ اسلامی سے والہانہ پیار تھا۔ایک بار دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان شریف میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتما ع میں جانے کے لئے بہت زیادہ اصرار کیا مگر کم عمری کے باعث نہ جاسکے۔3 مئی 2009 ء بروز اتوار ان کا ایکسیڈنٹ ہوا جس کے سبب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 4مئی 2009 ء بروز پیر شریف فجر کی نماز کے وقت اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے ان کی شہادت کی خبر سن کر ہر ایک فرد غم سے نڈھال ہوگیا اور قریب و بعید سے عاشقانِ رسول اسلامی بھائی قطار در قطار ان کے جنازے میں شرکت کے لیے آنے لگے اور اسلامی بھائیوں کا ایک اِزدحام جمع ہو گیا ہر ایک آنکھ پر نم تھی ہر ایک چہرے سے افسردگی جھلک رہی تھی لہٰذامقررہ وقت پر ان کی نماز ِجنازہ ادا کی گئی اور پھر صلٰوۃ وسلام کی پر سوز صداؤں میں ان کا جنازہ آخری آرام گاہ کی طرف لے جایا گیا۔ایک نورانی سما تھا۔بالآخر محمد عمیر عطار ی کو قبر میں اتا ر دیا گیا۔اس کے بعد دوست احباب تو واپس لوٹ گئے مگر دینی دوست ا ن کی قبر کے پاس بیٹھ کر گھنٹوں اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا ذکر اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہ واٰلہٖ وَسَلَّم کی نعتیں پڑھتے رہے ۔ ان اسلامی بھائی کامزید بیان ہے کہ میں نے اپنی سر کی آنکھوں سے یہ نورانی منظر بھی دیکھا کہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنے اس مرید کی قبر پر تشریف فر ماہیں ،آپ کے دستِ