تھیں اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عقیدت کا یہ عالم تھا کہ جب بھی گھر میں کوئی پریشانی آتی تو فرماتیں ’’پریشان نہ ہو ں ،ہمارے پیر کامل ہیں ،اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کی برکت سے سب پریشانیاں دور فرمادیگا۔‘‘
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{ 7}مدنی ماحول کی برکت
گوجرانوالہ (پنجاب پاکستان) کے رہائش پذیر اسلامی بھائی کابیان ہے کہ ہمارے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی محمد عمیر عطاری رہاکرتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں خوش الحانی سے نعت خوانی کرنے کی نعمت سے نوازا تھا۔علاقے کی ہر چھوٹی بڑی محفل میں بصد شوق نعت شریف پڑھنے جایا کرتے تھے۔ان کی نعتیں سن کر پوری محفل عشقِ رسول سے جھوم اٹھتی تھی۔3 اپریل 2009 ء کو نواب چوک گوجرانوالہ بائی پاس میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت ہو کر عطاری دولھا بنے۔ جب سے عطاری نسبت کاسہرا سجایا پیر ومرشد کی ایسی محبت دل میں پیدا ہوئی کہ ہر وقت اپنے مرشدِ کامل امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا ہی ذکرِ خیر کرتے رہتے تھے۔انہیں امیرِ اہلسنّت