Brailvi Books

چمکدار کفن
20 - 32
 کرتیں اور انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بہنوں کو بھی تیار کرکے اپنے ساتھ لے جاتیں۔ قربانی کی کھالوں کے موقع پردعوتِ اسلامی کے لیے کھالیں جمع کرنے میں گھر ہی میں رہ کر میری بھرپور مدد کرتیں ، جب کافی ساری کھالیں گھر میں جمع ہوجاتیں تو مجھ سے فرماتیں ان کو جلدی سے بحفاظت فیضانِ مدینہ پہنچا دو۔ایک دن اچانک ان کے ناک سے خون بہنے لگا ہم سب گھر والے بہت پریشان ہوئے سر پر پانی ڈالنے سے وقتی طور پرآرام آگیا مگر کچھ دن بعد دوبارہ خون نکلنا شروع ہو گیا ، غرض وقتاً فوقتاً ان کی ناک سے خون نکلنے کا یہ سلسلہ اتنا طویل ہوگیا کہ اسی پریشانی میں پورا ایک سال بیت گیا،دواؤں سے بھی کوئی فرق نہ پڑا۔خوش قسمتی سے ایک دن میں فیضانِ مدینہ سے تعویذاتِ عطاریہ لے آیا اور بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعمال کیے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تعویذات ِ عطّاریہ کی برکت یوں ظاہر ہوئی کہ اس کے بعد وہ کافی عرصہ حیات رہیں مگر کبھی ان کی ناک سے خون نہیں نکلا، وفات سے ایک دن پہلے سب گھر والوں اور بہو، بیٹیوں کو بٹھا کر وصیّت کرنے لگیں کہ میرے مرنے کے بعد قراٰن خوانی و فاتحہ خوانی کی کثرت کرنا اور اس کا ثواب مجھے بخشنا اور ہرگز ہرگز نوحہ مت کرنا، جن جن اسلامی بہنوں سے ملنا جلنا تھا ایک دن پہلے ہی سب سے معافیاں مانگتی رہیں اور بخشش کی دعائیں کرواتی رہیں۔۲۳ رمضان المبارک ۱۴۲۵ ھ بمطابق