نے اپنے نوجوان لخت جگر کی وفات پر انتہائی صبرکا مظاہرہ کیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے قریبی علاقے کی ایک مسجد جو عر صہ دراز سے بند تھی اس کی ازسر نو تعمیر کرائی اور وہاں باقاعدہ پنجوقتہ نمازوں کی جماعت کاآغاز کر دیا ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب ہمارا کوئی پیار اانتقال کرجائے تو ہمیں خود بھی صبر کرنا چاہئے اور دیگر گھر والوں کو بھی صبر کی تر غیب دلانی چاہئے اس طرح بے شمار اجر وثواب حاصل ہو گا اور اگر بے صبری کا مظاہر ہ کیا تو اجروثواب سے محرومی کے ساتھ ساتھ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی کے حقدار قرار پائیں گے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{6} آخری مسکراہٹ
مدنی آباد (کاہنہ نو مرکز الاولیاء لاہور) کے وارڈ نمبر10کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ میری والدہ (مرحومہ) دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نہایت عقید ت مند تھیں۔ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو بھی نیا رسالہ یا بیان کی نئی کیسٹ آتی اسے پڑھے، سنے بغیر ان کو چین ہی نہ آتا ۔ اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں خود بھی پابندی سے شرکت