Brailvi Books

چمکدار کفن
17 - 32
rکی عظمت و شان اور ان پر عمل پیرا ہونے کے اجروثواب کے بارے میں معلومات کا عظیم خزانہ لوٹنے کا موقع ملا گویا کہ مدنی ماحول کی صورت میں بے چین روح کو اس کی غذا مل گئی۔ زندگی کے دن بڑے پر بہار گزرنے لگے اسی دوران میرے خیر خواہ اسلامی بھائی جن کی نیکی کی دعوت کے سبب میں گناہوں کی پر خا ر وادیوں سے نکل کر نیکیوں کے گلشن میں آیا تھا ان کے جوان بیٹے گر دوں کے موذی مر ض کا شکا ر ہوگئے انہوں نے کافی ڈاکٹری علاج کرایا مگر افاقہ نہ ہوا عاملوں کو دکھا یا مگر بے سود ،با لا ٓخر انہوں نے تعویذاتِ عطا ریہ کے بستے سے رابطہ کیا اور اپنے بیٹے کے لیے وہاں سے تعویذ حاصل کیااور بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعما ل شروع کر دیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کے بیٹے کے گر دوں کے مر ض میں بہتری آنے لگی تعویذات ِعطا ر یہ کی ہاتھوں ہاتھ بر کت دیکھ کر ان کے صاحبزادے نے مدنی قافلے میں جانے کی خواہش ظاہر کی اور بفضلہ تعالیٰ بہت جلد وہ راہ ِخدا کے مسافر بن گئے ،راہ ِخدا میں بھی اپنے مر ض کی شفا یابی کے لیے خوب دعا ئیں کی جن کا اثر یوں ظاہرہوا کہ انہیں نہ صرف گر دوں کے موذی مر ض سے مکمّل نجات مل گئی بلکہ دعوتِ اسلامی کے مشکبا ر مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے جذبے سے سرشار ہوگئے۔واپسی آکر انہوں نے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچانا شروع کر دیں ،