Brailvi Books

چمکدار کفن
16 - 32
 آن میں دار ِفانی کو چھوڑ کر دارِ بقا کی طرف کوچ کر گئیں۔
 	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ والوں سے محبت دارین کی سعادتیں پانے کا اہم ذریعہ ہے اوربا لخصوص ولیوں کے سردا ر حضور غوث پاک عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الرَّزَّاق سے محبت وعقیدت رکھنے کی توکیا خوب بہاریں ہیں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے مریدین کے بارے میں خود ارشاد فر ماتے ہیں کہ’’ میں اپنے مریدین کے لئے اس بات کا ضامن ہوں کہ ان میں سے کوئی شخص بغیرتوبہ کے نہ مرے گا۔‘‘ (غوث پاک کے حالات ، ص ۷۱( اللہ تعالٰی ہمیں غوثِ پاک سے سچی محبت وعقیدت عطا فرمائے اور ان کے فیوض و برکا ت سے مالامال فرمائے ۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!			صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

{5}جوان بیٹے کی وفات
	مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوت ِاسلامی کے مشکبا ر مدنی ماحول سے وابستہ عاشقِ رسول کی پُرتاثیرانفرادی کوشش کی بر کت سے نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہونے کی سعادت ملی۔ سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کامعمول بنا جہاں فرائض وسنّتوں