Brailvi Books

چمکدار کفن
14 - 32
 ترغیب دلاتے ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں پریشانی کے وقت صبر کا دامن تھام کر اجر وثواب کا خزانہ لوٹنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!			صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{4} غوث پاک کی دیوانی 
	صوبہ پنجاب (پاکستان) کے مشہور شہر مرکز الاولیاء لاہور کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میری والدہ حضور غوث پاک رَضِیَ اللہ تَعالٰی عَنْہ سے نہ صرف بے حد محبت کرتی تھیں بلکہ آپ کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم شریف بھی بہت شوق سے دلاتی تھیں۔انہیں امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہسے بھی بے حد عقیدت تھی۔جب امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ مرکز الاولیاء لاہور سے چل مدینہ (امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے قافلے کے ساتھ حج و زیارتِ مدینہ سے مشرف ہونا دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں ’’چل مدینہ‘‘کی سعادت پانا کہلاتا ہے) کے لئے روانہ ہو رہے تھے تو والد صاحب اور مجھ سے کہنے لگی کہ امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کو ائرپورٹ چھوڑنے چل مدینہ کے قافلے کے ساتھ جانا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ  کو چھوڑنے جانے کے لیے اسلامی بھائیوں کا جمِ غفیر موجود تھا