Brailvi Books

چمکدار کفن
10 - 32
نمازیوں نے آگے بڑھ کر اُٹھایا اور مسجد میں لِٹادیا۔ مسجد میں لِٹاتے ہی ان کی روح قفسِ عنصری سے پرواز کرگئی ۔ وہاں موجود سبھی لوگ بھائی جان کی اس ایمان افروز وفات پر افسوس کے ساتھ ساتھ رشک کرنے لگے ۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! موت بر حق ہے ایک نہ ایک دن ضرور آنی ہے اور ہمیں اس دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف کوچ کرنا ہے لیکن مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق مل جانا بہت بڑی سعادت ہے۔اللہ تعالٰیہمیں ایمان وعافیت کے ساتھ مدینہ پاک میں شہادت کی موت عطا فرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!			صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{3}اشکوں کا دَھارا
	خانقاہ ڈوگراں (ضلع شیخوپورہ ،پنجاب، پاکستان) کے نواحی علاقے کَلسِیاں بھَٹیاں کے ایک مدنی اسلامی بھائی (جامعۃالمدینہ کے فارغ التحصیل اسلامی بھائی کو مدنی کہتے ہیں ) کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے والدِ محترم عبد الحمید عطاری عَلَیہ رَحْمَۃُاللہِ البَارِی تقریباً 12 سال ہیپاٹائٹس کے موذی مرض سے دوچا ر رہے مگر اس دوران ہم نے کبھی ان کی زبان سے بے صبری والا کوئی جملہ نہیں سنا، ہمیشہ صبر