دورانِ گفتگوجب میں نے انہیں اپنی مدنی منّی کی بیماری کے متعلق بتایا تو انہوں نے تسلی دیتے ہوئے کہا:’’ ڈاکٹروں نے مایوس کردیا ہے تو کیا ہوا شفا دینے والی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ذات ہے، آپ پریشان نہ ہوں پھر مجھے تعویذاتِ عطاریہ کی برکات کے بارے میں بتاتے ہوئے تعویذ لینے کا مفید مشورہ دیا۔‘‘ میں انہیں کی ترغیب دلانے پر بڑی امید لے کر یہاں حاضر ہوا ہوں ۔ ربِّ غفار عَزَّوَجَلَّ نے تعویذاتِ عطا ریہ کی برکت سے بے شمار مریضوں کو صحت عطا فرئی ہے وہیں میری مدنی منّی پر بھی ایک ولیٔ کامل کے تعویذات کی برکت سے ضرور کرم ہوگا ان کی یہ دُکھ بھری داستان سن کر بستے پر موجود اسلامی بھائیوں نے انہیں تسلی دیتے ہوئے صبر کا دامن تھام کر اجر وثواب کے عظیم خزانے لوٹنے کا مَدَنی ذہن دیا اور ہاتھوں ہاتھ تعویذاتِ عطاریہ اور مرض کی کاٹ والا پانی بھی پینے کو دیا۔ ابھی کچھ ہی دن گزرے تھے کہ تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر ان اسلامی بھائی کا فون آیا، انہوں نے خوشی ومسرت بھرے لہجے میں بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے میری بیٹی کے آنکھ میں بہتری آنی شروع ہو گئی ہے، تکلیف میں بھی نمایاں کمی ہے، کھانے پینے بھی لگی ہے، اللہ تَعَالٰی دعوتِ اسلامی والوں اور بالخصوص امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالیَہ کو خوش رکھے کہ ان کے تعویذات کی برکت سے مجھے امید کی کرن نظر آئی ہے ورنہ میں تو مایوس ہی ہو چکا