تھا۔ پھر کچھ دنوں بعد وہ اسلامی بھائی ایک شخص کو لے کر بستے پر حاضر ہوئے اب کی بار ان کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں تھے انہوں نے بتایا اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے کاٹ کا پانی پینے اور تعویذاتِ عطا ریہ کی برکت سے میری بیٹی کی آنکھ کا ڈھیلا (ڈھے-لا) جو کافی باہر نکل چکا تھا اب اپنے مقام پر آنا شروع ہو گیا ہے۔ اللہ تَعَالٰی آپ لوگوں کو خوش رکھے۔ مدنی منّی کی صحت یابی کا سچا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھ کر علاقے سے لوگ تعویذاتِ عطاریہ کا فیض پانے کے لیے آنے لگے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کینسر اور بیماری کیلئے مَدَنی نُسخہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! کینسر جو کہ ڈاکٹروں کے نزدیک لا علاج بیماری مانی جاتی ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اُس کا علاج ہو گیا۔ فی زمانہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولی ، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کی ہستی ہمارے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی گراں قدر نعمت ہیں کہ جن کے فیضان سے لاتعداد لوگ فیضیاب ہورہے ہیں ، آئے روز جہاں ان