Brailvi Books

کینسرکا علاج
6 - 32
 امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ نے خیرخواہی ٔ مسلمین کے جذبے کے تحت جہاں دیگر مجالس قائم فرمائیں وہیں مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ بھی قائم فرمائی کہ جس کے تحت نہ صرف مکتوبات کے ذریعے پریشان حالوں کی غمخواری کی جاتی ہے بلکہ امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ ہی کے عطاکردہ تعویذات و اوراد کے ذریعے مختلف پریشانیوں اور بیماریوں سے خلاصی کی ترکیب کی جاتی ہے۔ یہ تعویذات آپ ’’تعویذاتِ عطاریہ‘‘ کے بستے سے فِی سَبِیلِ للّٰہ بآسانی حاصل کر سکتے ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَّہ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے مختلف پریشانیوں سے چھٹکارا پانے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں کی چند مدنی بہاریں ’’کینسر کا علاج‘‘ کے نام سے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ 
	اللہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘کے لئے مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطافرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَہ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
 مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَہ {دعوتِ اسلامی}شعبہ امیرِاہلسنّت
۲۹ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۴؁ھ، 4 نومبر2013؁