{۱۲}خارش سے نجات مل گئی
سردارآباد (فیصل آباد ،پنجاب، پاکستان ) کے علاقے علی ٹائون کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: تبلیغِ قراٰن وسنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے امت مسلمہ کی خیر خواہی کے عظیم جذبے کے تحت مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ قائم فرمائی ہے جس کی برکتوں سے جہاں آج لا کھوں مسلمان مستفیض ہو رہے ہیں وہیں رب عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے مجھے بھی تعویذاتِ عطاریہ کی بہاروں سے حصہ ملاہے ۔مجھے کافی عرصے سے خار ش کی بیماری تھی اور ناف سے گھٹنوں تک کا حصہ بری طرح متاثٔر ہو گیاتھا۔ رات کے وقت اس قدر شدت سے خارش ہوتی کہ کُھجاتے کُھجاتے ٹانگوں پر زخم ہو جاتے، صبح اٹھ کر دیکھتا تو کپڑے خون میں لتھڑے ہوتے ۔ رات آنکھوں میں کٹتی تو دن بے چینی میں گزر تا ،الغرض سخت آزمائش میں زندگی کے دن بسرہو رہے تھے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سب مسلمانوں کو اس مرض سے محفوظ فرمائے۔ اس مرض سے نجات کیلئے کون سا ایسا در تھا کہ جس پر میں نے دستک نہ دی تھی۔ اس بیماری سے جان چھڑانے کے لیے در در کی خاک چھانی ، مختلف ڈاکٹروں کے پاس چکر لگائے ،انجکشن لگوائے، دوائیاں استعمال کیں ، حکیموں کے ہاں چکر لگا لگا کر میرے جوتے گھِس گئے مگر مرض جو ں کا توں رہا۔ جسمانی تکلیف کے ساتھ ساتھ مجھے ذہنی اذیت بھی اٹھانا