Brailvi Books

کینسرکا علاج
27 - 32
جایا گیا، مرہم پٹی کرنے کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ چوٹ بہت شدید لگی ہے اس وجہ سے تقریباً تین چار ماہ مسلسل علاج جاری رہے گا۔ میں تو مارے تکلیف کے پہلے ہی دوہرا ہوا جا رہا تھا ڈاکٹر کی بات سن کر میرے تو اوسان ہی خطا ہو گئے۔ مرتا کیا نہ کرتا باقاعدگی سے دوائیاں استعمال کرنے لگا مگر میرے درد سر میں افاقہ ہونے کے بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا تھاجس سے میرے دن کا چین اور رات کا سکون برباد ہو چکاتھا۔ میری خوش قسمتی کہ ایک روز میری عیادت کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی (جوکہ تعویذاتِ عطاریہ کے ذمہ دار بھی تھے)  تشریف لائے۔ سنّت کے مطابق عیادت کرنے کے بعد میری پریشانی دور کرنے کے لیے بیماری کے فضائل پر مشتمل چند روایات سنائیں اور تسلی دیتے ہوئے مجھے صبر کی تلقین بھی کی۔ان کی میٹھی میٹھی باتوں سے مجھے بہت سکون ملا اور دل کو عجب سے خوشی نصیب ہوئی۔ انہوں نے مجھے ایک تعویذ بنا کر دیا اور کہا کہ اسے استعمال کریں اِنْ شَآئَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ضرور فائدہ ہو گا۔ میں نے تعویذ لے لیا اور بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعمال کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ حیرت انگیز طور پر مجھے دردِ سر سے نجات مل گئی۔ 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !			 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد