مرض سے نجات کی کوئی صورت نہ بنی۔جب کبھی مرض شدت اختیار کرتا تو ان کی حالت غیر ہو جاتی۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری پریشانی بڑھتی جا رہی تھی اسی دوران مجھ پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فضل ہوا کہ تعویذاتِ عطاریہ کی برکات کے بارے میں پتا چلا چنانچہ میں بڑی امید لیے تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر پہنچااور وہاں پر موجود اسلامی بھائی کو ساری آپ بیتی سنائی اور اپنے بچوں کی امی کے لیے تعویذات کا عرض کیا۔انہوں نے تعویذاتِ عطاریہ دیتے ہوئے پلیٹوں کے کورس کا مشورہ بھی دیا۔ چنانچہ میں نے ہاتھوں ہاتھ پلیٹوں کی ترکیب بنائی اور گھر لے جا کر استعمال کروانا شروع کر دیں ۔ اَلحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ کچھ ہی عرصے میں میرے بچوں کی امی تعویذاتِ عطاریہ اور پلیٹوں والے کورس کی برکت سے دمے کے موذی مرض سے شفا یا ب ہو گئیں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۱۱} درد سر سے نجات
دارُا لسّلام (ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب ،پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لباب ہے کہ ایک دن میرے سر میں شدید چوٹ لگ گئی۔ شدتِ درد کے باعث میں ماہی بے آب کی طرح تڑپنے لگا۔ مجھے فوری طور پر اسپتال لے