Brailvi Books

کینسرکا علاج
24 - 32
 نہ دیا تھا۔ آخرکار میں نے دعوتِ اسلامی کی ’’مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ‘‘ کے تحت لگنے والے اسلامی بہنوں کے تعویذاتِ عطاریہ کے بستے سے رجوع کیا۔ بستے پر موجود اسلامی بہن نے میرا مسئلہ سُننے کے بعد مجھے تسلی دیتے ہوئے دم کیا ہوا پانی دیا اور استعمال کا طریقہ بھی بتایا، چنانچہ میں نے دوپہر 3بجے سے رات 12بجے تک وقفے وقفے سے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق پانی پینا شروع کر دیا۔اَلحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وہ دم شُدہ پانی ایسا کار آمد نسخہ ثابت ہوا کہ آٹھ ماہ تک مسلسل ڈاکٹری علاج سے جو گُٹھلی ختم نہ ہو سکی تھی وہ ایک ہی دن میں ایسی غائب ہوئی جیسے کبھی تھی ہی نہیں ۔ 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد


{۹}کمردرد سے نجات 
	ضلع لودھراں (پنجاب پاکستان) کے محلہ کوڑے والا کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کاخلاصہ ہے : میں تقریباً تین سال سے کمر کے درد میں مبتلا تھا۔ کبھی شدتِ درد سے ایسی حالت ہو جاتی کہ ماہی بے آب کی طرح تڑپتا اور اٹھنے بیٹھنے سے بھی عاجز آ جاتا۔ میری قابلِ رحم حالت دیکھ کر والدین بھی آبدیدہ ہو جاتے(رونے لگتے)۔ ڈاکٹروں ، حکیموں کے پاس چکر کا ٹ کا ٹ کر بھی تنگ آ چکا