کیا کیا ہے کہ آپ کا بھتیجا اس قدر جلد ٹھیک ہو گیا؟ اس پر میں نے برملا کہا کہ یہ کوئی جادو کا کرشمہ نہیں بلکہ میرے پیرو مرشد امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے تعویذات کی برکت ہے۔ اس کے ساتھ ہی خیر خواہی کے جذبے کے تحت میں نے انہیں بھی تعویذاتِ عطاریہ کے بستے کا پتا سمجھا یا اور ساتھ ہی ساتھ انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت بھی دی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ آپ کا بھتیجا بالکل ٹھیک ہے لہٰذا اب اسے ہسپتال میں رکھنے کی چنداں ضرورت نہیں ۔ چنانچہ آٹھویں ہی دن ہم اسے واپس گھر لے آئے۔ اَلحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے وہ ایسا صحت یاب ہوا کہ تادمِ تحریر دوبارہ کبھی اسے پھیپھڑوں میں درد کی شکایت نہ ہوئی۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۸}کارآمد نُسخہ
باب المدینہ (کراچی) کے علاقے لائنز ایریا کی مُقیم اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے: ایک روز اچانک میری بغل کے نیچے غدود نما گُٹھلی نکل آئی۔ مختلف ڈاکٹروں سے بہت علاج کروایا مگر آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا۔ گھر والے بہت پریشان تھے کیونکہ کسی ڈاکٹر نے بھی تسلی بخش جواب