چونکہ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک تھا اس دوران امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی انعامات میں سے بیماروں کی عیادت کرنے والے مدنی انعام پر عمل کاموقع بھی ملا چنانچہ اس سنّت پر عمل کی نیّت سے میں نے کئی مریضوں کی عیادت کی تو دورانِ گفتگو پتا چلا کہ کئی مریض ایک ماہ بعض ڈیڑھ ماہ اور کچھ تو دو دو ماہ سے یہاں ہسپتال میں داخل ہیں ۔ خیر! میرے بھتیجے کو بھی نالی لگا دی گئی اور دوائیں بھی تجویز کر دی گئیں ۔ میں تعویذاتِ عطاریہ کے مکتب سے اپنے پیر و مُرشد، شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذات بھی لے آیا (یہ تعویذات مختلف علاقوں میں تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں سے مُفت حاصل کئے جاسکتے ہیں ) دواؤں کے ساتھ ساتھ تعویذات کا استعمال بھی جاری رہا جس کی برکت یوں ظاہر ہوئی کہ صرف 6دنوں میں اس کے پھیپھڑوں سے پانی ختم ہو گیا اور نالی ہٹا دی گئی۔ ڈاکٹر حیران تھے کہ یہ سب کیسے ہو گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ پانی ختم ہونے میں کم از کم 15 دن تو ضرور لگتے ہیں مگر حیرت انگیز طور پر 6 دن میں اس کام کا مکمل ہو جانا ہمارے لئے حیران کُن بات ہے۔ ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے مُتعلقین کو جب یہ بات پتا چلی تو ان کے چہروں پر بھی حیرت اور خوشی کے ملے جلے تأثرات دیکھنے کو ملے، کئی ایک افراد سے تو رہا نہ گیا اور بالآخر انہوں نے مجھ سے پوچھ ہی لیا کہ آخر آپ نے ایسا