Brailvi Books

کینسرکا علاج
21 - 32
 دیا۔ ہم نے اپنے علاقے کی مسجد میں لگنے والے تعویذاتِ عطاریہ کے بستے سے تعویذ حاصل کئے اور بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعما ل کرناشروع کر دیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے رفتہ رفتہ میری طبیعت سنبھلنے لگی اور  کچھ ہی دنوں میں مجھے مکمل طور پر شِفا نصیب ہو گئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر عاشقانِ رسول کے ساتھ راہِ خدا میں 12 ماہ کے مدنی قافلے کا مسافر ہوں ۔
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !			 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{۷} حیرت انگیز واقعہ
	تحصیل فورٹ عباس (ضلع بہاول نگر، پنجاب)کے علاقے کھچی والہ  کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: میرے بھتیجے کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا جس کی وجہ سے اسے ایسی شدید تکلیف ہوتی کہ مارے درد کے وہ دوہرا ہو جاتا۔ اس کی یہ حالت ہم سے دیکھی نہ جاتی تھی۔ علاج کی غرض سے اسے بہاولپور کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا، وہاں اس قسم کے مریضوں کا مخصوص وارڈ تھا جس میں اسے بھی داخل کر دیا گیا۔ میں نے وہاں کئی مریضوں کو دیکھا کہ ان کے پھیپھڑوں میں پانی نکالنے والی نالیاں لگی ہوئیں تھیں ۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ایسے مریضوں کو کم از کم 25دن ہسپتال میں زیر علاج رکھا جاتا ہے۔