Brailvi Books

کینسرکا علاج
20 - 32
 عَزَّوَجَلَّ نے ہمارے تاریک آنگن کو چاند جیسے مدنی مُنّے سے روشن فرما دیا۔ 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !			صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{۶}آسیب کے اثر سے نجات مل گئی
	مرکز الاولیاء (لاہور) ریلوے روڈ گوالمنڈی کے ایک اسلامی بھائی نے تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے پیش آنے والی مدنی بہار کچھ یوں بیان فرمائی:  کچھ عرصہ پہلے مجھے پاگل پن کے دورے پڑتے تھے جس کی وجہ سے میں عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگتا۔ میری ان حرکتوں سے نہ صرف گھر والے ہی پریشان تھے بلکہ علاقے کے لوگ بھی بیزارہو چکے تھے۔ میری وجہ سے میرے اہلِ خانہ کو آئے دن ایک نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا جس کے باعث ان کے دن کا سکون اور رات کا چین برباد ہو چکا تھا۔ میں اس بیماری کی وجہ سے ذہنی طور پر بالکل معذور ہو چکا تھا، سوچنے سمجھنے کی حِس ختم ہو گئی تھی۔ پھر مجھ پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت کے بادل برسے اور اس اذیت نا ک مرض سے مجھے نجات مل گئی۔ اس کا سبب کچھ اس طرح بنا کہ میرے ماموں جان (جو کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ تھے)  نے گھر والوں کو شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے عطا کردہ تعویذاتِ عطاریہ کی برکات بتاتے ہوئے استعمال کا مشورہ بھی