نے مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر رابطہ کر ہی لیا۔ تعویذات حاصل کئے اور مجلس کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعمال کرناشروع کئے۔ ابھی چند ہی روز گزرے تھے کہ میں کافی فرق محسوس کرنے لگا اور اَلحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطاریہ کے مسلسل استعمال کی برکت سے میرا مرض جاتارہا اور میں بالکل تندرست ہو گیا۔ تادمِ تحریر 8 ماہ ہو چکے ہیں مجھے یہ تکلیف دوبارہ نہیں ہوئی۔ اَلحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطاریہ کی یہ برکت دیکھ کر میں نہ صرف امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ سے شرفِ بیعت حا صل کر کے عطاری ہو گیا ہوں بلکہ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت بھی کرنے لگا ہوں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِا ہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۵}گلشن میں بہار آگئی
تحصیل وزیرآباد (ضلع گوجرانوالہ ، پنجاب) کے شہر گکھڑ منڈی کے مقیم اسلامی بھائی کے بیا ن کا خلاصہ ہے : میری شادی کو تقریباً پونے 3 سا ل کا عرصہ ہو چکا تھا مگر ابھی تک میرا گلشن نعمتِ اولاد کے حسین و خوشنما پھولوں سے شاداب نہیں ہوا تھا۔ ہر شادی شُدہ فرد کی طرح میری بھی یہ خواہش تھی کہ میرے گھر کے