Brailvi Books

کینسرکا علاج
12 - 32
۱۰/۷۷، رقم:۱۹۹۳۳) 

قسمت میں لاکھ پیچ ہوں سو بل ہزار کج

یہ ساری گتھی اِک تِری سیدھی نظر کی ہے
(حدائقِ بخشش شریف)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!				 صَلَّی اللہُ تَعالٰی عَلٰی مُحَمَّد 

{۲}غیر مُسلم جنّ سے چُھٹکارا مل گیا
	کِھپرو (ضلع سانگھڑ،باب الاسلام سندھ) کے علاقے دیوان کالونی کے مقیم اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے: میری ایک عزیزہ جو کہ بالکل تندرست تھی ، نجانے ایک دن اچانک کیا ہوا ، اسے دورہ پڑا اور بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑی۔ تھوڑی دیر بعد جب ہوش آیا تو کہنے لگی میرے سر میں شدید درد ہو رہا ہے۔ گھر والے اسے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ڈاکٹر نے چیک اَپ کے بعد بتایا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں بلَڈ پریشر Low (کم) ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے اور ڈرپ لگانے سے ٹھیک ہو جائے گی۔ ڈرپ لگوانے کے بعد جب اسے گھر واپس لے آئے تو تھوڑی ہی دیربعد پھر اس کی طبیعت بگڑنے لگی اور اب کی بار تو اس کے چہرے کا رنگ بھی مانْد (پھیکا)پڑ گیا۔ یکایک اس کے منہ سے عجیب و غریب مردانہ آواز میں خرافات کا گویا سیلاب اُمڈ