کی ذات کے ذریعے جہالت کی اندھیریوں میں بھٹکنے والے علم کی ضیاء (یعنی روشنی)پاکر عشقِ رسول کے جام پی رہے ہیں وہیں ان کے روحانی فیض سے بے شمار دکھیارے، غم کے مارے پریشانیوں اور بیماریوں میں گھِرے لوگ مصائب و آلام سے چھٹکارا اور بیماریوں سے خلاصی پاکر راحت وآرام سے جی رہے ہیں ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ مختلف مواقع پر جسمانی امراض سے شفا پانے کے علاج بیان کرتے اوراپنی تحریروں میں لکھتے رہتے ہیں چنانچہ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالیَہ اپنی مایہ ناز تالیف فیضانِ سنّت کے باب ’’نیکی کی دعوت ‘‘کے صفحہ 306 پر کینسر، شوگر، T.B، دل اور گردے کے امراض بلکہ ہر بیماری سے خلاصی حاصل کرنے کا ایک بہترین مدنی نسخہ درج کرتے ہوئے فرماتے ہیں : حضرت سیِّدُنا وہب بن مُنبَِّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی کتاب میں ہے کہ سحرزدہ (یعنی جس پر کسی نے جادو کروایا ہو وہ) شخص، بیری (یعنی بیر کے دَرَخت) کے 7سبز پتّے لے کر انہیں دو پتھروں کے درمیان (مَثَلًا پتّھر کی سِل پر رکھ کر دوسرے پتھر سے) کُوٹ لے، پھر انہیں پانی میں ملا کر آیۃُ الکرسی اور چار قُل پڑھ کردم کرے، پھر اس پانی سے 3گھونٹ پی کر بَقِیَّہ سے غسل کرے تو اِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بیماری دُور ہو جائے گی۔ یہ عمل اُس شخص کے لئے (بھی) انتہائی مفید ہے جسے (جادو کے ذَرِیعے) بیوی سے روک دیا گیا ہو۔ (جامع معمر بن راشد مع مُصَنَّف عَبْد الرَّزاق،