Brailvi Books

بے قصور کی مدد
6 - 33
     اللہ عَزَّوَجَلَّ ہردور اپنے مقبول بندوں کوکرامات وتصرُّفات سے نوازتا ہے۔الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت برکاتہم العالیہ شریعتِ مُطَہَرَّہ اور طریقتِ منوّرہ کی وہ یادگار سَلَف شخصیت ہیں جوعِلماً وعَمَلاً، قو لاً و فِعلاً ، ظاہِراً وباطِناً اَحکاماتِ الہٰیہ کی بجاآوری اور سُنَنِ نَبَوِیَّہ کی پَیرَوی کرنے اور کروانے کی روشن نظیر ہونے کے ساتھ ساتھ کثیرُالکرامات بُزُرگ بھی ہیں۔ بارہا اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں بذریعہ تحریر وملاقات آپ کی کرامات کے بارے میں حلفیہ بتاتے رہتے ہیں جن میں عالَم بیداری میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی زیارت ،ملاقات و مددکرنا شامل ہے۔ ایسی ہی 11 ایمان افروز حکایات ،ایک وقت میں دوجگہ جلوہ نُمائی( حصہ اوّل) میں ''بے قُصُور کی مدد'' کے نام سے پیش کی جارہی ہیں جبکہ متعدد بہاریں ابھی مرتب ہورہی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہمیں''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

شعبہ امیرِ اَہلسنّت (مد ظلہ العالی) مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی) 

۵ ربیع النور       ۱۴۳۰؁ ھ، 3مارج 2009؁