لائے تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ یہ تووہی بزرگ ہیں کہ جنہوں نے مجھے پہلے خواب پھربیداری میں تشریف لاکر سمجھایااور اِجتماع کی دعوت بھی دی تھی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلّ َمیں نے اسی وقت بدعقیدگی اوراپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مرید ہوکر غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی غلامی کا پٹہ بھی گلے ميں ڈال لیااور عطّاری ہوگیا۔ مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے دامن سے وابستہ ہونے کے بعد دنیا اور آخرت کی بے شُماربرکتیں ملی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرے نانا بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوچکے ہیں۔ اﷲ عَزَّوَجَلَّ ہمیں مذہبِ مہذَّب اہلسنّت پر استقامت نصیب فرمائے۔