جاؤگے۔'' مزید فرمایاکہ ''تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور آئیے گا۔''میں نے اپنی تنظیم کے بڑوں کوجب یہ خواب سنایا تو (معاذاللہ عَزَّوَجَلَّ) انہوں نے اس کوشیطانی چکرکہہ کرٹال دیا۔میں اپناسامنہ لے کرلوٹ آیا۔دوسرے دن پھروہی بزرگ میرے خواب میں تشریف لائے اور مجھے دوبارہ سمجھایا اور دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں شرکت کی ایک بار پھردعوت دی (جو چند دنوں بعد مدینۃ الاولیاء (ملتان) میں ہونے والاتھا)۔اب میرا دل کچھ کچھ دعوتِ اسلامی کی طرف مائل ہونے لگا ۔
تیسرے دن ایک حیرت انگیز معاملہ ہوا،میں گھر کے صحن میں بیٹھا تھا کہ اچانک وہی سبز عمامے والے بزرگ دن کے وقت عین بیداری کے عالَم میں مسکراتے ہوئے تشریف لے آئے اور مجھے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ان کی تشریف آوری کا منظر میرے گھر والوں نے بھی دیکھا ۔ سبزعمامے والے بزرگ کے چلے جانے کے بعد گھر والے مجھ سے کہنے لگے :'' تم نے اِن لوگوں سے کیوں تعلقات رکھے ہوئے ہیں؟'' میں نے بتایا:'' یہ خواب والے بزرگ ہیں،مجھے اجتماع کی دعوت دینے آئے