بھرا اجتماعی اعتکاف ہوا ۔ اس میں شریک ہونے والے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح تحریر دی کہ دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میرا تعلق بدمذہبوں کی ایک تنظیم سے تھا ۔ ان لوگوں کی ناپاک صحبت نے مجھے بے حد متعصب بنادیا تھا ،چنانچہ میں صحیح العقیدہ عاشقانِ رسول سے سخت نفرت کرنے لگابالخصوص سبز عما مے والے مبلغینِ دعوتِ اسلامی سے شدیدبغض وعناد رکھتا تھا ۔ میرے ذہن میں یہ بات بٹھا دی گئی تھی کہ یہ لوگ (معاذاللہ عَزَّوَجَلَّ)مسلمان نہیں بلکہ پکے مشرک ہیں۔ میں اپنی غلط فہمی اوربدعقیدہ لوگوں کے اُکسانے کی بنا پربہت سے بے قصور مسلمانوں کونہ صرف تنگ کیا کرتا بلکہ موقع پاکر فائرنگ کرنے سے بھی گریزنہ کرتا۔جبکہ میری اپنی عملی حالت ناگفتہ بہ تھی،بہت سارے گناہوں کے ساتھ ساتھ میں شراب نوشی کابھی عادی تھا۔
1996 کی بات ہے کہ ایک رات میں نے خواب میں ایک بُزُرگ کی زیارت کی ۔ان کا چہرہ بہت نورانی تھا اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجا ہوا تھا۔انہوں نے مجھے کچھ یوں ارشاد فرمایا: ''تم جن لوگوں کے ساتھ کام کررہے ہو یہ لوگ صحیح نہیں، ان سے ہروقت بچو ورنہ برباد ہو