قافِلہ ٹھہرا ہوا تھا۔ شرکاءِ قافلہ میں سے ایک اسلامی بھائی عرصہ دراز سے آسیب زدہ تھے۔وہ جِنّ انہیں تنگ کرنے لگا۔ ان کی طبیعت خراب ہونے کی بِنا پر سارا مَدَنی قافِلہ پریشان ہورہا تھا۔اس مَدَنی اسلامی بھائی نے بُلند آوازسے جُونہی منظوم شَجَرہ عالیّہ قادِرِیّہ رَضَوِیّہ عطاّرِیّہ پڑھنا شروع کیاتو جس اسلامی بھائی پر جِنّ تھا وہ چیخنے لگے اور اِدھر ُادھر ہاتھ پاؤں مارنے لگے۔ مگرپڑھنے والے نے شجرہ عالِیہ پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلّ اس کی بَرَکت سے ان کی حالت بہتر ہونے لگی۔شجرہ عالِیہ پڑھنے والے مَدَنی اسلامی بھائی کا حَلَفِیہ بیان ہے کہ میں نے دیکھا کہ قبلہ شیخِ طریقتامیرِ اہلسنت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے ہاتھ مبارک میں ''عصا''ہے اورآپ کے آگے آگے ایک عجیبُ الخلقت شخص یعنی ستانے والا جِنّ بدحواسی کے عالم میں بھاگ رہا ہے ۔ یہاں تک کہ وہ جِنّ مسجد سے باہَر نکل کر بھاگ گیا اوراَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُ س اسلامی بھائی کی طبیعت سنبھل گئی۔