Brailvi Books

بے قصور کی مدد
23 - 33
چہرے والے بزرگ مسکراتے ہوئے فرما رہے ہیں''دیوانو ! کہاں جارہے ہو! میں تمہیں دیکھ رہا ہوں۔ ' ' حالانکہ ان دنوں شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت د َامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ مرکز الاولیا(لاہور) میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کے لئے قیام پذیر تھے۔ جب مَدَنی قافلہ واپس دیارِ داتاگنج بخش رحمۃاﷲعلیہ پہنچا اور شرکائے قافلہ شیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُُ العالیہ کی بارگاہ میں ملاقات کے لئے حاضر ہوئے تووہ اسلامی بھائی روتے ہوئے یہ کہہ کر امیرِ ِاَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے قدموں میں گر پڑے کہ یہی تو وہ بزرگ ہیں، جن کاجلوہ مجھے بیداری کے عالم میں گلگت کے پہاڑوں میں دکھایا گیاتھا۔''

                                                                                                                               اللہ عَزّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 (9) مَدَنی کو دیدارِامیرِ اہلسنّت ہوگیا
    بابُ المدینہ (کراچی) کے ایک مَدَنی اسلامی بھائی(دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ کے سند یافتہ عالم مَدَنی کہلاتے ہیں) نے بتایا کہ مریم مسجد میں مَدَنی
Flag Counter