راہنما اسلامی بھائی نے انہیں مخاطب کرکے کہا ''یہ وہ جگہ ہے جہاں ایک اسلامی بھائی نے بیداری کے عالم میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُُ العالیہ کی زیارت کی تھی۔'' یہ سن کر ایک اسلامی بھائی (جنہوں نے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُُ العالیہ کو ابھی تک دیکھا نہیں تھا) پر عجیب کیفیت طاری ہو گئی ۔ ایک اور اسلامی بھائی( جو خاصے طاقت ور تھے )نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی مگر وہ یکدم گھومے اور اپنا ہاتھ چھڑاتے ہوئے چیخ چیخ کرکہنے لگے ''یہ رہے امیرِ اَہلسنّت، یہ رہے امیرِ اَہلسنّت ۔''اس اسلامی بھائی کااتناکہناتھاکہ شرکائے قافلہ کی بے قرار نگاہیں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو تلاش کرنے لگیں ۔کچھ اسلامی بھائی امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُُ العالیہ کی منقبت پڑھنے لگے ۔وہ اسلامی بھائی جنہوں نے سر کی آنکھوں سے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی زِیارت کی تھی، اُن پر وارفتگی کا عالم طاری تھا۔بڑی مشکلوں سے ان کو سنبھالتے ہوئے قیام گاہ پہنچے ۔ کافی دیربعد جب ان اسلامی بھائی کی حالت کچھ سنبھلی تو انہوں نے روتے ہوئے بتایاکہ کسی نے میراہاتھ پکڑ کر گھمایااور میرے کان میں آواز آئی کہ'' امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی زِیارت کرلو۔''پھر میں نے دیکھا کہ اچانک روشنی ہوگئی اورایک نورانی