Brailvi Books

بے قصور کی مدد
21 - 33
 (7) بلند پہاڑ پر دیدارِ امیرِ اہلسنّت
    گلگت(صوبہ سرحد) میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ ہم عشا کی نمازکے بعد پہاڑ پر موجودآبادی میں بیان کرنے کے بعد گھپ اندھیرے میں کم وبیش پون گھنٹہ پیدل سفر کے بعد جب اپنی قیام گاہ پہنچے توکوٹ عطاری(کوٹری،باب الاسلام سندھ)کے ایک اسلامی بھائی ( جن کودَمہ کامرض تھا، بلندی پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ان کی تکلیف میں مزیداضافہ ہوگیا مگر وہ ایسے صابر تھے کہ کسی نے ان کی زبان سے شکوہ نہیں سنا ) ،و ہ بتانے لگے کہ میں نے راستے میں ایک سفید روشنی دیکھی جس میں واضح طورشیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا چہرہ مبارک نظر آرہا تھا۔ آپ دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ شرکائے قافلہ کو دیکھ کر مسکرارہے تھے ۔
 (8) دوبارہ دیدارِ امیرِ اہلسنّت
     دوسرے سال عاشقانِ رسول کا ایک اور مَدَنی قافلہ گلگت کے اسی علاقے میں پہنچا ۔ جب عاشقانِ رسول ایک رات ٹھیک اُسی جگہ سے گزرنے لگے تو
Flag Counter