Brailvi Books

بے قصور کی مدد
20 - 33
بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی تربیت کی برکت سے نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے لگے۔مَدَنی ماحول سے وابستگی کے کچھ ہی عرصے بعد شوال المکرم میں ایک رات نمازِ عشاء پڑھ کر فارغ ہوئے تو اچانک سینے میں درْدمَحسوس ہوا، جو بڑھتا ہی چلاگیا، ڈاکٹرز کے پاس لے جایا گیا ، دوا سے کچھ افاقہ ہوا،مگر پھر اچانک بلند آواز سے
کلِمَہ طَیِّبہ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ
کاوِرْدشروع کردیا،انکے صاحبزادے محمد عمیر عطاری نے اس طرح اچانک کَلِمَہ طَیِّبہ کا وِرد شروع کرنے کی وجہ دریافت کی ؟ انہوں نے فرمایا:''بیٹا سامنے دیکھو میرے پیرومرشِد امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کَلِمَہ طَیِّبہ پڑھنے کی تلقین فرمارہے ہیں۔''یہ کہہ کر دوبارہ بلند آواز سے کَلِمَہ طَیِّبہ پڑھنا شروع کردیااور اسی طرح
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْل
کا وِرد کرتے کرتے ان کی روح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کرگئی ۔انکے صاحبزادے کا بیان ہے کہ وفات سے پہلے بعدِ نمازِ مغرب ابا جان نے فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا کارڈ بھی پُر کيا تھا۔

                                                                                                                               اللہ عَزّ وَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
Flag Counter