بے قصور کی مدد |
فرمایا:'' بنالو ۔''میں چائے بنانے لگااور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ ذِکرودُرُود میں مشغول ہو گئے۔ میں نے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی بارگاہ میں چائے پیش کی۔ان سے تھوڑی سی چائے لے کر میں نے بھی بطورِ تبرک پی۔ پھر عرض کی :'' حضور !دیگر اسلامی بھائیوں کوبھی جگادوں؟ ''فرمایا : ''رہنے دو ان کی نیند خراب ہوگی، اب میں چلتا ہوں،سب کو میرا سلام کہنا۔'' یہ فرماکر آپ دَامَت بَرَکاتُہُم العالیہ واپس تشریف لے گئے۔
کس گلستاں کو نہيں فصلِ بہاری سے نياز کون سے سلسلے ميں فيض نہ آيا تيرا
اللہ عَزّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(5) گھر ميں تشريف آوری
مصطفی آباد (رائے ونڈ،پنجاب ،پاکستان ) کے مقیم دعوتِ اسلامی کے ایک ذمّہ دار اسلامی بھائی کے بيان کالُبِ لباب ہے کہ مجھے اپنے پير و مرشد شيخِ طريقت ،